قومی کرکٹ ٹیم جب فلائٹ نمبرپی کے 2730 کے ذریعےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔ تو کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف اورٹیم کے کپتان جب لائونج سے باہرآئے توانہیں گلدستے پیش کئے گئے۔ جبکہ کھلاڑیوں پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔۔۔ ڈھول کی تھاپ پرخصوصی علاقائی رقص پیش کیا گیااورشائقین کرکٹ نے پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پرچیرمین کرکٹ بورڈ چوہدری ذکاء اشرف کاکہناتھاکہ قومی ٹیم نے بھرپور محنت سے دوہزارپانچ کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ ختم نہیں ہوا، صرف حتمی شیڈول طے ہونا باقی ہے۔
پاکستانی ون ڈے سکواڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہاکہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتاہے۔ نئے کھلاڑیوں نے توقعات سے بڑھ کرپرفارم کیا۔
اس موقع پرپاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کاکہناتھا کہا کہ بہترین آل راونڈربننے پر اللہ پاک کا شکر گزارہوں۔
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی کوششیں اور دعوے اپنی جگہ۔ مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ جب تک حسینہ واجد کی حکومت ہے، اس وقت تک بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں۔