ملک کے بیشترعلاقےاس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے صورتحال مزید چند روز تک برقراررہنےاورخیبر پختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے اور ہفتے کے روز ملک کے شمالی علاقوں میں شدید برف باری اوربالائی علاقوں میں بارش کاامکان ہے جبکہ بلوچستان کےبالائی علاقے بھی شدیدسردی کے زیر اثر رہیں گے۔پیر کے روزسب سےکم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام میں منفی گیارہ،پارا چنارمنفی نو،گلگت میں منفی آٹھ،کوئٹہ منفی سات،مری منفی تین،اسلام آباداورلاہور میں ایک،فیصل آباد تین، ملتان دو، کراچی دس اورحیدرآباد میں کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔