وزارت داخلہ نےخدشہ ظاہرکیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو نشانہ بناسکتے ہیں

وزارت داخلہ کےمطابق میران شاہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد طاہر القادری کے لانگ مارچ کو نشانہ بناسکتے ہیں جبکہ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے طاہرالقادری سے ملاقات میں ان کو بھی خدشے سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق طاہرالقادری کو بھی اسی طرح کی دھمکی دی گئی ہے جس طرح کی دھمکی بشیر بلور کو ملی تھی جبکہ رحمان ملک نے طاہرالقادری کو بتادیا ہے کہ حکومت کے پاس لاکھوں افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے وسائل نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے طاہر القادری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے بجائے ایف نائن پارک میں جلسہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن