لاہور (احسان شوکت سے) سٹی ٹرےفک پولےس شہر مےں ٹرےفک کو رواں دواں رکھنے کی بجائے صرف چالان اور جرمانے کرنے والی فورس بن کر رہ گئی ہے ۔ سال 2013ءمےں ٹرےفک پولےس کی جانب سے لاہور مےں چالان اور جرمانہ کی گئی وہےکلز کی ہوشربا تعداد 9 لاکھ 12 ہزار 62 ہے۔ ےوںسال 2013ءمےں ٹرےفک پولےس نے روزانہ 24 سو 98 جبکہ ہر گھنٹے مےں 104 شہرےوں کی جےبوں سے پےسے نکلوانے کے لئے ان کے چالان ےا پھر اس سے جرمانہ وصول کرنے کے لئے کارروائی کی۔ ٹرےفک پولےس نے کم عمر ایک لاکھ 47 ہزار 9 سو 93، بغےر لائسنس ایک لاکھ 35 ہزار 4 سو 3، ون وے کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 16 ہزار 8 سو 9، بغےر ہےلمٹ 98 ہزار، غلط پارکنگ پر 78426، دوران ڈرائےونگ موبائل فون سننے پر 73408، غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 68757، باڈی سے باہر سامان نکالنے والی 35834، رنگدار شیشوں والی 33276، اپلائیڈ فار 32609، بغیر نمبر پلیٹس 21934، ٹریفک کے بہاو¿ میں رکاوٹ بننے والی 19047، دھواں چھوڑنے والی 10873، موٹر سائےکل پر تین سوار 9383، خطرناک حد تک اوورلوڈ 7511، خطرناک ڈرائےونگ پر 6222، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 5494، بغیر روٹ پرمٹ 4357، اوور سپےڈ 3398، موٹر سائےکل پر ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر 2918، زائد کرایہ وصول کرنے پر 268، مسافر گاڑےوں کا دروازہ کھلا رکھنے پر 52، غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس لگانے پر 85 اور ریوالونگ لائٹ رکھنے پر 5 گاڑیوں کے چالان ےا پھران کے خلاف جرمانہ وصول کرنے کے لئے دےگر قانونی کارروائیاں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ٹرےفک وارڈنز کو روزازنہ 15 سے 20 چالان کرنے کا ٹارگٹ دےا جاتا ہے جبکہ وارڈنز کی کارکردگی سڑکوں پر ٹرےفک کے بہاو¿ کو بنانے مےں نہےں بلکہ زےادہ سے زےادہ چلان کرنے سے مشروط تھی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چودھری نے کہا ہے کہ وارڈنز کو چالان کرنے کا ٹار گٹ ہر گز نہےں دےا جاتا بلکہ سال 2013ءکے دوران سٹی ٹریفک پولیس سڑکوں پر ٹریفک کی روانی، شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کا شعور اجاگر کر نے کےلئے کوشاں رہی ہے۔
”چالان فورس“