غداری کیس: مشرف کے وکیل اور پراسیکیوٹر کو خصوصی عدالت کی سرزنش

غداری کیس: مشرف کے وکیل اور پراسیکیوٹر کو خصوصی عدالت کی سرزنش

اسلام آباد (صلاح الدین خان / نمائندہ نوائے وقت) خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت میں مشرف کے وکلا کی عدم دلچسپی، سوتے اور خراٹے لیتے رہے۔ فریقین وکلا کے درمےان پھر کشیدہ ماحول، جسٹس فیصل عرب نے دلائل میں مداخلت پر احمد رضا قصوری کی سرزنش کرتے ہوئے وارننگ دی جس پر قصور ی یہ کہتے ہوئے عدالت سے واک آﺅٹ کر گئے کہ وہ یہ معاملہ میڈےا میں اٹھائیں گے کہ مشرف نے ملٹری ہسپتال میں پناہ لے رکھی ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے روسٹرم پر پانی کی بوتل رکھنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی ڈسپلن کا خےال رکھیں جبکہ اکرم شیخ نے ججز کے صبرو تحمل سے متعلق تعریفی کلمات کہے، عدالت میں وکلا کے لیپ ٹاپ کے استعمال پر پابندی کے باوجود مشرف کے وکیل انور منصور خان نے روسٹرم پر کھڑے ہو کر منی لیپ ٹاپ استعمال کےا۔ دوران سماعت پرویز مشرف کے وکلا شریف الدین پیرزادہ، احمد رضا قصوری، ابرہیم ستی زےادہ تر سوتے رہے جبکہ متعدد بار جگانے کے باوجود رانا اعجاز سوتے میں اونچی آواز میں خراٹے لیتے رہے۔ صحافیوں کی جانب سے وقفے کے دوران رجسٹرار خصوصی عدالت کے اور عدم تعاون کی بنچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب سے شکایت کی گئی انہیں بتاےا گےا کہ میڈےا سے امتےازی سلوک کےا جا رہا ہے رجسٹرار کو تبدیل کر دےا جائے جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ وہ اپنی شکاےات تحریری طور پر انہیں پیش کریں تو وہ اس معاملے کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔ عدالتی احکامات کے مطابق عدالت میں ریکارڈنگ کیمرے لگا دیئے گئے۔
عدالت سرزنش

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...