پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں خورد برد پر سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال گرفتار

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو سرکاری پلاٹو ں کی الاٹمنٹ میںخوردبرد کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ سابق چیئرمین سی ڈی اے اور پلاننگ کمشن کے 21ویں گریڈ کے افسر فرخند اقبال کو ایف آئی اے کے ہیڈ آفس طلب کر کے تفتیش کی گئی تاہم وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور نہ ہی اس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن کر سکے جس پر انہیں فوری طورپر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے کے افسروں کو رہائشی پلاٹ الاٹ کرنے کے نام پر ایک مخصوص گروپ کو نوازنے کا انکشاف ہوا تھا اور اس مخصوص گروپ میں زیادہ تر وہ افسران شامل ہیں جو اس وقت ادارے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔ جس پر اس وقت چیئرمین سی ڈی اے نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...