ارکان پارلیمنٹ ٹیکس ادا کرتے ہیں، ڈائریکٹری 15 فروری تک شائع کر دی جائیگی: اسحق ڈار

Jan 07, 2014

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے تمام ارکان پارلیمنٹ ٹیکس ادا کرتے ہیں اور 15 فروری تک ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کر دی جائے گی۔ سینٹ میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا ایف بی آر کو ہدایت کی ہے 31 جنوری کو تمام ارکان پارلیمنٹ کے این ٹی این نمبر جاری کر دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا دوسرے مرحلہ میں تمام ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری جاری کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں