کویت سٹی (آن لائن) کویت یونیورسٹی کے سابق ڈپٹی اور پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر معروف سیاسی تجزیہ کار عبداللہ النفیسی نے اسامہ بن لادن کو قتل کئے جانے بارے امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ کو قتل نہیں بلکہ اغواءکیا گیا ۔ سعودی اخبار کے مطابق یہ بات انہوں نے روزتانا خلیجیا ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے انتہائی مطلوب رہنما اسامہ بن لادن کو 2011ءمیں پاکستان میں اس کے خفیہ پناہ گاہ پر آپریشن کے دوران امریکی فورسز نے قتل کرنے کا دعویٰ کیا اور بعد ازاں مئی 2011ءمیں ان کی نعش کو سمندر برد کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز نے اسامہ کو قتل کیا نہ ہی ان کی نعش کو سمندر برد کیا گیا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کو اغواءکرکے امریکی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انہیں اغواءکیا گیا اور وہ زندہ ہیں کیونکہ عقل اس چیز کو تسلیم ہی نہیں کرتی کہ امریکہ جیسی طاقت 11سال اس شخص کو تلاش کرے اور جب تلاش کرلیا جائے تو اسے صرف گولی مار دی جائے۔
کویتی پروفیسر