کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں شٹر ڈاﺅن ہڑتالیں ختم کرنے کا عہد کریں کیونکہ اس سے غریب آدمی کا نقصان ہوتا ہے احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن عام آدمی کی زندگی میں خلل نہیں ڈالنا چاہئے، ٹوئیٹر پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے بلاول نے کہا ہم قوم پرستوں اور ایم کیو ایم میں مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور عمران خان کو سندھ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے کشادہ دل اور مہمان نواز ہیں مجھے یقین ہے کہ سندھی عوام نے عمران خان کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا ہو گا۔
بلاول بھٹو