لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے۔ ایک لاکھ 5 ہزار کھلاڑیوں نے ایونٹس میں شرکت کی جن میں سے 48 ہزار کھلاڑی کامیاب قرار پائے۔ نفصیلات کے مطابق لاہور میں رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے سمن آباد میںیونین کونسل کی سطح کی کھیلوں کا افتتاح کیا۔ گلبرگ ٹاون کی سات یونین کونسلوں میں ایونٹ ہوئے ۔ اقبال ٹاون میں 2 یونین کونسلوں میں 112 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ نشتر ٹاون کی 17 یونین کونسلوں میں 300 کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیئے۔ سمن آباد ٹاون کی 29 یونین کونسلوں میں کھیلوں کے مقابلے ہوئے ۔ راوی ٹاون میں 24 یونین کونسلوں میں 2399 کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ داتا گنج بخش ٹاون کی 29 یونین کونسلوں میں 646 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شرکت کی۔ شالامار ٹاون کی 20 یونین کونسلوں میں 314 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا ۔ عزیز بھٹی ٹاؤن کی 10 یونین کونسلوں میں 294 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ واہگہ ٹاؤن کی 15 یونین کونسلوں میں 326 کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیئے ۔شالیمار ٹائون میں ڈریس میکنگ کے مقابلے منی صعنت زار میں منعقدہوئے جس میں 42خواتین نے شرکت کی۔ صدف بشیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آمنہ مبارک نے دوسری اور سنبل پروین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شمالیمار ٹائون کی یونین کونسلز میں صحت مند بچوں کے مقابلے کروائے گئے۔ محمد دانش،مناہل ، آمنہ بلال، محمد طلحہ،طلحہ آصف ،طلحہ ندیم، امام حسن، زاہرہ ندیم، مریم بی بی ، ارسہ احمد ، زنیرہ ، زینب ، محمد حمزہ نے صحت مند بچہ کا مقابلہ اپنے نام کیا ۔دریں اثناء پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام محکمہ امداد باہمی کے زیراہتمام آج 7 جنوری کو ٹیک کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور 8 جنوری 2014ء کو ماڈل ٹاؤن اور واپڈا کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز لمیٹڈ (واپڈا ٹاؤن) میں مقابلے ہونگے۔ ڈویژنل کوآرڈینیٹر پنجاب یوتھ فیسٹیول ممبر صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد، ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ، سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر عامر احمد، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب عبداللہ شاہد، جائنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز ہاؤسنگ شیخ بشارت علی اور ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹوز لاہور محمد اعجاز خان مہمانان خصوصی ہوں گے۔
پنجاب یوتھ فیسٹیول: یونین کونسل سطح کے مقابلوں کا دورا روز‘ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کی شرکت
Jan 07, 2014