برقی نظام تعلیم علم دوست شہباز شریف کا انقلابی اقدام ہے: تقریب کے شرکا کا خراج تحسین

برقی نظام تعلیم علم دوست شہباز شریف کا انقلابی اقدام ہے: تقریب کے شرکا کا خراج تحسین

Jan 07, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز ارفع کریم سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں ای لرننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں اپنے سابقہ پانچ سالہ دور کے دوران شعبہ تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کئے جانے والے تاریخ ساز اور انقلابی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہر پروگرام کی بنیاد شفافیت اور صرف میرٹ رہا ہے۔ اساتذہ کی بھرتی ہو یا لیپ ٹاپ کی تقسیم، کوئی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کر ای لرننگ پروگرام کا افتتاح کیا اور ای لرننگ پروگرام کے تحت بیالوجی کی کتاب کو کلک کیا۔ تقریب میں موجود حاضرین نے پنجاب حکومت کے ای لرننگ پروگرام کو علم دوست وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا ایک اور انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جس محنت اور لگن سے شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے شب و روز کوشاں ہیں کوئی وجہ نہیں کہ پنجاب تعلیمی میدان میں بہت آگے نکلے گا۔
خراج تحسین

مزیدخبریں