وینا ملک اور اسد بشیر کا نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا‘حق مہر ایک ہزار درہم دیا گیا، شادی کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

وینا ملک اور اسد بشیر کا نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا‘حق مہر ایک ہزار درہم دیا گیا، شادی کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

Jan 07, 2014

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ وینا ملک کے اسد بشیر سے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وینا ملک کا حق مہر ایک ہزار درہم رکھا گیا ہے جو ان کے شوہر اسد بشیر نے انہیں ادا کردیا ہے۔ وینا ملک اور اسد بشیر کچھ دن پہلے دبئی کی عدالت میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ وینا ملک نے بتایا کہ میں نے اور میرے شوہر اسد بشیر نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور ان کے شوہر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری جانب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اداکارہ وینا ملک سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ خصوصی اجتماع کیلئے دبئی گیا تھا وینا ملک کی شادی سے متعلق پتا چلا تو جن دوستوں کو وینا ملک کا ایڈریس معلوم تھا ان سے کہہ کر ملاقات کا انتظام کرایا ملاقات میں وینا ملک کو شادی کی مبارکباد دی، دونوں میاں بیوی کے فیصلے پر حوصلہ افزائی کی وینا ملک نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ اب اس کے سر سے دوپٹہ نہیں اترے گا۔ وینا ملک نے کہا کہ دعا کریں اللہ مجھے ارادے پر قائم رکھے میں دوبارہ شوبز میں نہیں جانا چاہتی، میں اس زندگی سے بالکل خوش نہیں تھی۔

وینا ملک / نکاح / تصاویر

مزیدخبریں