لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعظم کی ہدایات پر وزیراعلیٰ کے دفتر 7 کلب کی سکیورٹی سروے میں پرائیویٹ فرم نے متعدد سکیورٹی کمی اور کوتاہیوں کی نشاندہی کر دی ہے جس پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے ہوم سیکرٹری‘ آئی جی پنجاب کو لیٹر جاری کر دیا ہے اور تین روز میں فوری طورپر ان کمی اور کوتاہیوں پر قابو پا کر رپورٹ دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے سیکرٹری توقیر شاہ کی جانب سے لیٹر جاری کیا گیا ہے۔