کسی کو مولانا عمران خان کہنے پر اعتراض تو نہیں: ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا سوال، کسی نے تبصرہ نہیں کیا

Jan 07, 2014

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) اے این پی کے سینیٹر شاہی سید نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مولانا عمران خان‘ مولانا فضل الرحمن‘ مولانا سمیع الحق بے شک طالبان سے مذاکرات کرلیں لیکن کراچی میں تو طالبان پولیس والوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ جو اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، نے کہا کسی کو مولانا عمران خان کہنے پر اعتراض تو نہیں تو کسی سینیٹر نے تبصرہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں