کابل (اے پی اے) افغان حکومت نے کہا ہے کہ امریکی تحفظات کے باوجود اٹھاسی قیدی رہا کر دیئے جائیں گے۔ امریکہ نے ان قیدیوں کو سکیورٹی کے لیے ’خطرہ‘ قرار دے رکھا ہے۔ یہ قیدی بگرام ایئر بیس کی جیل میں بند ہیں۔ روئٹرز کے مطابق ان میں سے تیس فیصد قیدی ایسے ہیں، جو نیٹو افواج پر حملوں میں ملوث ہیں جبکہ چالیس فیصد وہ ہیں، جنہوں نے افغان شہریوں پر حملے کیے۔ مقصد طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کرنا بتایا گیا ہے۔