کابل (آن لائن) افغان طالبان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں حال ہی میں قتل کئے جانے والے دو سینئر طالبان رہنمائوں کے قتل میں افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی( این ڈی ایس)ملوث ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے ایک افغان طالبان کمانڈر کے حوالے سے بتایا کہ طالبان کے اس گروپ کو شبہ ہے کہ پاکستان میں حال ہی میں قتل کئے جانے والے سینئر طالبان رہنما نوراللہ ہوتک اور ملا عبدالمالک کو افغان انٹیلی جنس نے قتل کروایا ہے کہ اور ان کے قتل کے پیچھے جنوبی صوبے قندھار کے صوبائی سکیورٹی سربراہ جنرل عبدالرزاق ملوث ہیں جنہوں نے سرحد پار یہ قتل کروائے۔ نامعلوم افراد نے گذشتہ سال 26 دسمبر کو کوئٹہ میں طالبان کے سینئر رہنما نوراللہ ہوتک جبکہ 29 دسمبر کو ملا عبدالمالک کو گولی مار دی تھی جبکہ طالبان گروپ کے کمانڈروں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں قتل کئے جانے والے ان طالبان کمانڈروں کے قتل میں ملوث چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پاکستان میں طالبان رہنمائوں کے قتل میں افغان انٹیلی جنس ملوث ہے: افغان طالبان
Jan 07, 2014