ہری پور: پولیس کا سرچ آپریشن ٗ غیر رجسٹر ڈ 33 افغان مہاجر ین سمیت 159 ملزمان گرفتار

ہری پور (این این آئی)ہری پور پولیس نے سرچ آپریشن افغان مہاجر کیمپوں سے باہر رہائش پذیر اور غیر رجسٹر ڈ 33 افغان مہاجر ین سمیت 159 ملزمان گرفتارکر کے تین کلو سے زائد منشیات اور اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ہری پور خرم رشید کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ تین روز کے دوران پولیس نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ144 کے نفاذ کے باوجود افغان مہاجر کیمپوں سے باہر رہائش پذیر افغانیوں کے خلاف شہری اور دیہاتی علاقوں میں سرچ آ پریشن کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 27 افغانیوں کو زیر دفعہ 188 جبکہ 6 کو بغیر دستاویزات کے غیرقانونی طور پر رہائش رکھنے کے الزام میں 14 فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ شناختی دستاویزات نہ ہونے پر مختلف علاقوں سے 114 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ 55/109 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کرا یہ دا ری کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والے چھ ملزمان کو بھی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے وا لے چار ملزمان کو گرفتار کر کے چار پستول اور 61 کارتوس برآمد کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...