سکھیکی: رخصتی کے وقت آوازے کسنے سے منع کرنے پر 8 افراد کا باراتیوں پر کلہاڑی ڈنڈوں سے حملہ، دلہن سمیت 6 زخمی

سکھیکی (نامہ نگار) دلہن کی رخصتی کے وقت آوازے کسنے سے منع کرنے پر 8 افراد نے باراتیوں پر کلہاڑی، سریے اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، دلہن سمیت 6 افراد شدید زٰخمی ہوگئے، دلہن بے ہوش ہوگئی، زخمیوں میں دولہا کا بھائی اور دلہن کے تین ماموں شامل ہیں۔ سکھیکی کے نواحی گائوں جندراکہ کے مہدی حسن کی بیٹی کی بارات شاہ کوٹ سے آئی، رخصتی کے وقت گائوں کے اوباش نوجوانوں نے باراتی عورتوں پر آوازے کسنے اور فقرے چست کرنے شروع کر دیئے، منع کرنے پر ملزمان فاروق، امتیاز، اختر، فیصل، نور اور اسکے 3 ساتھی گھر کی دیوار پھاند کر داخل ہوگئے اور باراتیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں دلہن رابعہ بی بی چوٹ لگنے سے بے ہوش ہوگئی جبکہ حبیب اللہ، اشرف، ذکاء اللہ، اکبر علی اور دولہا کا بھائی سرفراز شدید زخمی ہوگئے، نازک حالت کے پیش نظر ایک زخمی کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...