اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) 21ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری سے پہلے ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پر تکلف ناشتہ کرایا گیا، ناشتے کے میزبان وزیراعظم نواز شریف تھے۔ ناشتے کا اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس کے سپیکر لاؤنج میں کیا گیا تھا۔ ارکان کی تواضع گرما گرم نہاری، چنے، آلو کی بھجیا، حلوہ پوری، سری پائے، آملیٹ پراٹھا اور فریش جوس سے کی گئی۔ ارکان اسمبلی بھرپور اور پر تکلف ناشتے سے خوب محظوظ ہوئے۔
نہاری، چنے، آلو کی بھجیا، حلوہ پوری سری پائے، فریش جوس ‘وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو پرتکلف ناشتہ دیا
Jan 07, 2015