ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت) عزم و ہمت کی مثال ایک پائوں سے معذور 87سالہ محمد سلطان آج بھی محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہا ہے۔ گائوں جھنگڑ حاکم کا 87سالہ محمد سلطان جو کہ چار بیٹیوں اور 1بیٹے کا باپ ہے نے نوائے وقت کو بتایا کہ میں 50سال کی عمر تک تندرست تھا 36سال قبل میرے پائوں میں رسولیاں وغیرہ آنے سے میرا پائوں ٹیڑھا ہوگیا غربت کی وجہ سے میں اپنا علاج نہیں کرواسکا اب لاٹھی کی مدد سے اپنی گدھا ریڑھی سمیت دیگر امور سر انجام دے لیتا ہوں جبکہ بیٹا خراد کا کام سیکھ رہا ہے۔ پاکستان بنتے وقت میں نوجوان تھا اور قائد اعظم کا شیدائی ہونے کی وجہ سے ضلع شیخوپورہ میں ہونیوالے مسلم لیگ کے تمام جلسوں، ر یلیوں میں سائیکل پر جا کر حصہ لیتا۔
’’عزم و ہمت کی مثال‘‘ ننکانہ کا ایک پاؤں سے معذور 87 سالہ سلطان آج بھی محنت کر کے خاندان پال رہا ہے
Jan 07, 2016