نئی دہلی (نیوز ڈیسک) مودی سرکار نے بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی نشاندہی کرنے پر سپر سٹار عامر خان کو وزارت سیاحت کی ”انکریڈیبل انڈیا مہم“ سے باہر اور برانڈ ایمبیسڈر کے منصب سے ہٹا دیا۔ واضح رہے کہ مسٹر پرفیکشٹ عامر خان نے ایک ماہ قبل ایک تقریب کے دوران بھارت میں ہندو تنظیموں کی اشتعال انگزیوں پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بیوی اس صورتحال سے کافی خوفزدہ ہیں۔ اور بچوں سمیت ملک چھوڑنے کا سوچ رہی ہیں۔ اس بیان کے بعد انتہا پسند ہندو لیڈر اور مودی سرکار کے چمچے عامر خان پر چڑھ دوڑے اور انہیں بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دے ڈالا۔ اس صورتحال میں توقع کی جا رہی تھی کہ مودی سرکار عامر خان کو انکریڈیبل انڈیا کے برانڈ ایمبیسڈر کے منصب سے ہٹا دے گی۔ وزارت سیاحت کے ترجمان کے مطابق مہم میں دلچسپی نہ لینے پر عامر خان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
عامر خان
”بڑھتی عدم برداشت کیخلاف بیان“ مودی سرکار نے عامر خان کو انکریڈیبل انڈیا مہم کی برانڈ ایمبیسڈر شپ سے ہٹا دیا
Jan 07, 2016