عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد (بی بی سی اردو) نئے سال کے آغاز سے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے اور برینٹ کروڈ تیل کی قیمت گذشتہ 11 سالوں میں پہلی بار 35 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئی ہے۔ برینٹ کروڈ تیل کی قیمت 3.7 فیصد کی کمی کے بعد 34.83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے جو جولائی سنہ 2004 کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔ جولائی میں اس کی قیمت 35.07 ڈالر فی بیرل تھی۔ امریکی خام تیل کی قیمت 2.5 فیصد کی کمی کے بعد 35.07 ڈالر فی بیرل کی سطح تک آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان سعودی عرب کی جانب سے پیر کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد سے جاری ہے۔ تجزیہ کاروں نے سعودی عرب اور ایران کے بگڑتے ہوتے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں ابتدا میں ممکنہ طور پر تیل کی سپلائی میں خلل ڈالنے اور پھر تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات ظاہر کئے گئے ہیں۔
تیل/ قیمتیں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...