اداکارہ ریچل خان نے سالگرہ سندس فاؤنڈیشن میں منائی

لاہور (پ ر) معروف ماڈل و اداکارہ ریچل خان نے سندس فاؤنڈیشن میں اپنی سالگرہ کا کیک تھیلیسیمیا، ہیموفیلپ اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ کاٹا جبکہ اس موقع پر چیئرمین منو بھائی، صدر یاسین خان اور سینئر صحافی طاہر سرور میر ان کے ہمراہ تھے۔ ریچل خان نے تھیلیسیمیا کے مریضوں میں پھول اور تحائف تقسیم کئے۔ چیئرمین منو بھائی اور صدر یاسین خان نے کہا کہ ان معصوم مریض بچوں کو علاج کے ساتھ ساتھ محبت اور ہمدردی کی بھی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن