وزیر داخلہ کی زیرصدارت اہم اجلاس سیف سٹی پروجیکٹ، جڑواں شہروں میں امن و امان کی صورتحال پر غور

Jan 07, 2016

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سیف سٹی پروجیکٹ اور جڑواں شہروں میں امن و امان کی صورتحال اور اس میں مزید بہتری اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیئرمین نادرا، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی، ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد پولیس، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی، اور سی پی او راولپنڈی سمیت دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں