معروف سکالر، سیاستدان اور کالم نگار میاں عزیز الحق قریشی انتقال کر گئے نمازجنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

Jan 07, 2016

ساہیوال /سرگودھا (نامہ نگار) معروف سکالر، سیاستدان و کالم نگار نوابزادہ میاں عزیز الحق قریشی انتقال کر گئے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے فعال رکن میاں عزیزالحق قریشی معروف کاروباری شخصیت و زمیندار میاں سراج الحق قریشی کے والد، سینئر سیاستدان میاں محمد اسلم حیات قریشی، سابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب میاں محمد الیاس قریشی، سابق ایم پی اے میاں محمد منیر قریشی کے چچا زاد بھائی اور نوجوان سیاسی راہنمائوں میاں محمد عمر قریشی، میاں محمد یحییٰ قریشی اور میاں محمد سلیمان قریشی کے چچا تھے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی گائوں موضع رادھن میں ’’رادھن سٹیٹ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں گولڑہ شریف کے تمام پیر صاحبان، سابق گورنر پنجاب خواجہ محمد طارق رحیم، سابق وزیرداخلہ نسیم آہیر، ایڈمنسٹریٹر سٹاف کالج لاہور سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ میاں محمد اسماعیل قریشی، سابق ممبران قومی اسمبلی سید جاوید حسنین شاہ، میاں مظہر احمد قریشی، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے حاجی میاں ظفر قریشی، ممبر پنجاب اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی، ضلعی رہنما سمیت ملک بھر سے مذہبی، سیاسی ، سماجی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شریک تھے۔ میاں عزیزالحق قریشی کی رسم قل آج بروز جمعرات انکے آبائی علاقہ رادھن سٹیٹ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا میں ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں