زیورخ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے تفتیش کاروں نے ورلڈ گورننگ باڈی میں کرپشن الزامات کے باعث معطلی کا شکار سیکرٹری جنرل جیروم والکے پر 9 برس پابندی اور ایک لاکھ سوئس فرینکس جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کر دی۔ فیفا نے گزشتہ برس اکتوبر میں ورلڈ کپ ٹکٹوں کی فروخت میں فراڈ کرنے کے الزامات کے باعث جیروم والکے کو تین ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔