مشرف دور میں مسئلہ کشمیر حل کے قریب تھا، شاید پھر اسی طرف جائیں: عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے بھارت پاکستان کا شدید دشمن نہیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلقات کی بہتری کیلئے کوئی اشارہ دینا پڑے تو دیا جائے۔ ایران امریکہ مفاہمت ہوگئی یورپی ممالک نے سرحدیں ختم کردیں یہ سب ہوسکتا ہے تو پاکستان بھارت فوجیں آمنے سامنے کیوں رہیں۔ مسئلہ کشمیر دیرینہ تنازعہ ہے اور رہیگا، بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو تیار ہے۔ مشرف دور میں مسئلہ کشمیر کے حل کے قری پہنچ گئے تھے شاید پھر اسی حل کی طرف چلے جائیں۔ قومی مفاد میں جو بھی حل ہو گا فوج اس کی حمایت کریگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...