بچوں پر تشد د کے خاتمے کے لئے سول سوسائٹی بھرپور کردار ادا کرے ،فاطمہ شیخ

لاہور(لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیوروپنجاب کی ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ نے کہاہے کہ بچوں پر تشددکے سدباب کے لئے سول سوسائٹی بھرپور کردار ادا کرے،بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں او رظلم معاشرتی بگاڑ اور سماجی نا انصافیوں کا نتیجہ ہیں، محکمہ تعلقات عامہ کے افسروں پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب بھر میں بچوں کو ریسکیو کرنے کے بعد ان کے قیام و طعام ، دیکھ بھال اور نفسیاتی بحالی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں -صوبہ بھر کے ڈویژنل مقامات میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اقامتی یونٹ کام کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن