جہلم (نامہ نگار) جہلم پولیس کا سرچ آپریشن، بھارتی مشکوک شخص گرفتار، فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ،تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم مجاہد اکبرخان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد ریاض خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او راجہ ظفر شکیل ،ایس ایچ او سول لائن ملک عقیل عباس نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سٹی ایریا مجاہد آباد، محمدی چوک ،جادہ اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں سر چ آپر یشن کیا جو رات گئے تک جاری رہا دوران سر چ آپریشن محمدی چوک موجود تھے۔ ایک شخص چوک میں کھڑا تھا جس کو مشکوک جان کر چیک کیا جس نے دریافت پر اپنا نام گنجن ولد بھولالال سکنہ جے پور راجستھان انڈیا بتایا مذکورہ دریافت پر پاکستان میںداخل ہونے اور رہائش رکھنے کی بابت کوئی دستاویز یا پاسپورٹ و اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ مذکور ہ نے غیر قانونی طور پر داخل ہوکر اور رہائش رکھ کر ارتکاب جرم 13/14فارن ایکٹ کا کیاہے تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کرلیا ہے تفتیش شروع کردی ہے۔
جہلم میں پولیس نے ایک مشکوک بھارتی شخص کو گرفتار کر لیا
Jan 07, 2016