نیوائیر نائٹ‘ وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ اور ڈی آئی جی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

Jan 07, 2016

اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعظم محمد نواز شریف وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دائر کر دی گئی خاتون وکیل کلثوم خالق ایڈوکیٹ نے 22اے کے تحت سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سال نو کی رات (نیوا یئر نائٹ )کو اسلام ،لاہور سمیت ملک بھر میں لوگ اسلامی شعائر کا مذاق اڑاتے رہے۔ ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور آئین کے آرٹیکل دو اور 148 سی آر پی سی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں