ملتان (نمائندہ نوائے وقت)بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے گیلانی لاءکالج کا دورہ کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہاہے کہ گیلانی لاءکالج کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے وائس چانسلر نے کالج کی ترقی کے لیے متعدد تجاویز کو سراہا اور اساتذہ کے مسائل جلدحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں وائس چانسلر نے کالج کے آڈیٹوریم ، کلاس رومز، لائبریری ، کمپیوٹر لیب ، اور لاءموٹ ، کورٹ روم کا دورہ کیا اس موقعہ پر گیلانی لاءکالج کے ٹیچر انچارج محمد سلیم شیخ نے تفصیلی بریفنگ دی اورکالج کے مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں عوام کے تنازعات کے حل ، قانونی امداد کی فراہمی اور حقوق انسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے مراکز قائم کیے گئے ہیں جو لوگوں کو قانونی امداد فراہم کریں گے اس موقعہ پر اساتذہ کرام محمد آصف صفدر ، نورین اختر ، رئیس نعمان احمد ، محمد دانیال خان بھی موجود تھے۔
گیلانی لاءکالج کے تمام مسائل حل کئے جائینگے : ڈاکٹر طاہر امین
Jan 07, 2016