سرینگر (بی بی سی) مقبوضہ کشمیر کے 80 سالہ وزیراعلیٰ مفتی سعید کئی ہفتوں سے شدید علیل اور نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیرعلاج ہیں۔ انہیں آکسیجن میں کمی‘ فشار خون اور گردوں اور جگر کے امراض کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں نے گزشتہ روز انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے۔
مفتی سعید شدید علیل، وینٹی لیٹر پر منتقل
Jan 07, 2016