اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈپلومیٹک انکلیو کے شمس گیٹ پر احتجاج کر کے سعودی عرب کے خلاف نعرہ بازی کرنے والوں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ نے مقدمہ درج کرلیا‘ ایک شخص گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کو ڈپلومیٹک پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے درخواست دی کہ ناصر مہدی وغیرہ نے دفعہ144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔