روم(اے ایف پی) اٹلی نے کہا ہے 9/11واقعہ کے بعد دہشت گردی کیخلاف شروع کی گئی گمراہ امریکی جنگ کی قیمت دنیا آج بھی ادا کر رہی ہے۔داعش کیخلاف مہم میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کا دفاع کر کے وزیر خارجہ پائولو جنٹیلونس نے کہا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وقت درکار ہے، فوجی آپریشن کا محدود کردار ہے۔