ہاربن (نیٹ نیوز) چین کے شہر ہاربن میں بتیسواں سالانہ برف کا میلہ شروع ہو گیا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے میلے کو لاکھوں سیاح دیکھیں گے۔ اس برس میلے کی تھیم پرل آن دی کرائون آف آئس لینڈ سنو ہے۔ اس میلے کو تاریخ کا سب سے بڑا میلہ کہا جارہا ہے یہ ساڑھے 7لاکھ مربع میٹر پر بنایا گیا ہے جو 112 فٹبال کے میدانوں کے برابر ہے۔