عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری , قیمت گذشتہ گیارہ سالوں میں پہلی بارپینتیس ڈالر فی بیرل سے نیچے گرگئی

Jan 07, 2016 | 11:12

ویب ڈیسک

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان سعودی عرب کی جانب سے پیرکوایران کےساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کےبعد سےجاری ہے۔
برینٹ کروڈ تیل کی قیمت تین اعشاریہ سات فیصد کی کمی کے بعد چونتیس اعشاریہ آٹھ دو ڈالر فی بیرل کی سطح پرآ گئی ہے جو جولائی دوہزارچودہ کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔ جولائی میں اس کی قیمت پینتیس اعشاریہ صفرسات ڈالر فی بیرل تھی۔ امریکی خام تیل کی قیمت دواعشاریہ پانچ فیصد کی کمی کے بعد پینتیس اعشاریہ صفرسات ڈالر فی بیرل کی سطح تک آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں دوہزاردس سے دوہزارچودہ کے وسط تک تیل کی قیمتیں ایک سودس ڈالر فی بیرل تک رہیں تاہم اس کے بعد تیل کی قیمتوں میں سترفیصد تک کمی آ چکی ہے۔

مزیدخبریں