کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے جوائنٹ سکریٹری وسیم احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ لاکھ مظالم اور جبرکے باوجودآج بھی مہاجر نظریہ اور انکے حقوق سے کسی طور دستبردار ہونے کو تیار نہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مہاجرمخالف قوتوں کی جانب سے بے شمار ریاستی مظالم اور جبر کے باوجود مہاجر قوم اور اسکے نظریہ کو مٹانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔وسیم احمد نے کہا کہ آج ایک با پھر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں مہاجر قومی موومنٹ میں شمولیت اس کی کامیابی کی دلیل ہے۔وسیم احمد عارضی بیت الحمزہ پر لیگل ایڈ کمیٹی کے ارکین کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ اس بات سے کسی کو انحراف نہیں کہ حق اور سچ کی راہیں کٹھن اور مشکل ضرور مگر بلاآخر کامیابی انہی کے مقدر میں آتی ہے جوتکالیف کے باوجوداپنی سوچ کو مثبت انداز میں قوم کے اجتماعی مفادات کی تکمیل میں صرف کرتے ہیں۔وسیم احمد نے کہا کہ مہاجر نوجوانوں کوسازش کے تحت گمنامی کے اندھیروں میں جھونکنے کیلئے گھناونی سازش کی جارہی ہے جوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی۔
مہاجر موومنٹ
نوجوانوں کوگمنامی کے اندھیروں میں جھونکنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی‘ مہاجر قومی موومنٹ
Jan 07, 2017