اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے عالمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق پامالیوں کی تحقیقات کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی کے عوام پر تشدد‘ پیلٹ گن شیلنگ اور دیگر طریقوں سے عالمی اقدار پامال کر رہا ہے۔ نفیس زکریا نے معصوم بچوں اور نوجوانوں پرتشدد کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام کشمیریوں کی نسل کشی اور وہاں ہندوئوں کے ڈومیسائل بنانا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامالیوں کی تحقیقات کریں:پاکستان
Jan 07, 2017