نئی دہلی (آن لائن) ایک بھارتی اخبار نے واویلا کیا ہے کہ روس کا پاکستان کی جانب جھکائو بھارت کی سلامتی کے لیے دھچکا ثابت ہوگا، چین کی طرح روس بھی ہر معاملے پر پاکستان کی سن رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 27 دسمبر کو ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں روس، چین اور پاکستان نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں داعش کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ بھارتی تجزیہ کار لکھتے ہیں کہ روس کا پاکستان کی طرف جھکائو اور پاکستان، چین اور روس کے تعلقات کا نیا پہلو بھارت کے لیے مایوسی کا سبب ہے۔ روس کی سفارتی کوشش جاری ہے کہ افغانستان میں داعش سے نمٹنے کے لیے طالبان کا استعمال کیا جائے جو روس اور بھارت تعلقات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
روس کا پاکستان کی جانب جھکاؤ، ہماری سلامتی کیلئے دھچکا ہو گا: بھارتی اخبار کا واویلا
Jan 07, 2017