لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) آسٹریلین ٹیم نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران تیز ترین رن ریٹ کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔آسٹریلیا نے 32 اوورز میں 241 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی اور فی اوور 7.53 کی اوسط سے رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت کیخلاف 83-1982 میں 25.2 اوورز میں 6.82 کی اوسط سے 173 رنز بنائے تھے۔