بغلیں بجانے والے وزرا منہ چھپاتے پھریں گے: شیخ رشید

Jan 07, 2017

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس ایک زندہ حقیقت ہے، اس کیس سے پاکستان کا کھویا ہوا وقار واپس آئے گا۔ عدالتی ریماکس پر وزراءپریس کانفرنس کر کے روزانہ بغلیں نہ بجائیں، بغلیں بجانے والے وزرا منہ چھپاتے پھریں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا انصاف کو فتح حاصل ہو گی۔ پانامہ کیس ایک زندہ حقیقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا پانامہ لیکس کیس سے کھویا ہوا وقار واپس آئے گا۔ شیخ رشید نے کہا پانامہ لیکس کیس جنوری میں ہی ختم ہو جائے گا۔

مزیدخبریں