لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پنجاب کا صحت کے لئے مختص کردہ بجٹ صحت پر ہی خرچ ہوتا ،حققیت یہ ہے کہ صحت کے بجٹ کا 66% انتظامی اخراجات پر خرچ ہوتا ہے جبکہ باقی مانندہ 34% بجٹ کا ایک بڑا حصہ کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ صحت اور تعلیم کسی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ پی ایم اے عرصہ دراز سے اس مسئلے پر آواز اٹھا تی رہی ہے اور صحت کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔لہذا ہم ایک دفعہ پھر تمام صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحت کے لئے مختص شدہ بجٹ کا 100% تمام صوبوں میں صحت پر خرچ کیا جائے اور انتظامی اخراجات کے لئے الگ سے رقم مختص کی جائے۔