2 ایف بی آر افسروں کی تعیناتی 6 تبدیل، 8 کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن

Jan 07, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 17 کے 2 افسروں کو نئے مقام تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کو ریلیو کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ان میں محمد فہیم احمد اور شیخ بابر شامل ہیں۔ گریڈ 16 سے 18 کے 8 افسروں کی مختلف تاریخ پر ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ان میں گریڈ 18 کے افسر ذوالفقار حسین عالم 2 مارچ‘ گریڈ 16 کے افسر اعظم خان 2 فروری کو مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوں گے۔ دیگر افسروں میں عبدالرزاق شاہد‘ لیاقت علی خان‘ شبیر حسین شامل ہیں۔ کسٹمز گروپ کے گریڈ 17 اور 18 کے 6 افسروں کا تبادلہ کیا گیا۔ گریڈ 18 کی فرح فاروق کو اسلام آباد سے لاہور‘ عبداﷲ شبیر کو ایم سی سی گوادر‘ جنید محمد کو ایم سی سی کوئٹہ‘ اسفندیار خان کو ایم سی سی سیالکوٹ میں تعینات کر دیا گیا۔

مزیدخبریں