پنڈوریاں نکاسی آب اور صفائی کا نظام ناپید، گندگی غلاظت کے ڈھیر، مکین مشکلات کا شکار

Jan 07, 2017

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی دےہی علاقوں مےں گندے پانی کی نکاسی کے نظام کی عدم موجودگی کے باعث مکےن سخت مشکلات کا شکار ہےں، ےونےن کونسل سوہان کے علاقہ پنڈورےاں مےں صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے، گندا پانی جگہ جگہ کھڑا ہے اور گندگی و غلاظت کا قبضہ ہے، بعض گلےاں پانی مےں ڈوبی ہوئی ہےں، جابجا کوڑا کرکٹ بکھرا ہوا ہے، بعض گلےوں کے دونوں اطراف اور بعض کے وسط سے پانی بہتا ہے، تمام گلےاں کےچڑ سے لتھری ہوئی ہےں اور ےہ صورتحال مقامی اےم اےن اے، مےٹروپولےٹےن کارپورےشن اور ضلعی انتظامےہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مکےنوں نے نوائے وقت کو بتاےا کہ پورے علاقے مےں پےدل چلنا بھی دشوار ہے، حالےہ بارش نے صورتحال مزےد خراب کر دی ہے، مرکزی مارکےٹ تک مےں کےچڑ ہی کےچڑ ہے، نالےاں ابلی ہوئی ہےں اور لوگوں کو مسجد تک جانے مےں بھی دشواری کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ بعض گلےوں مےں اسقدر پانی کھڑا ہے کہ گلےوں سے نہروں کا کام لےا جا سکتا ہے، پختہ شدہ گلےاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہےں لےکن حکام مٹی کے مادھو بنے ہوئے ہےں، ےونےن کونسل کا عملہ اس علاقے مےں کبھی نظر ہی نہےں آےا‘ماضی مےں بھی جب گلےوں کو پختہ کےا گےا تو ضلعی انتظامےہ نے ساتھ نالےاں تک نہےں بنائےں ےہ مطالبہ کےا ہے کہ سےورےج کا نظام فراہم کےا جائے۔علاقہ مکےنوں نے وزےر مملکت کےڈ طارق فضل چوہدری، مےئر انصر عزےز اور ضلعی انتظامےہ کے افسران کو علاقے کی دورے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے صورتحال کو دےکھےں۔

مزیدخبریں