آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ دو سو بیس رنز سے جیت کر سیریز میں کلین سویپ کردیا ، پاکستان کی ہمت دو سو چوالیس رنز پر جواب دے گئی

Jan 07, 2017 | 10:58

ویب ڈیسک

پاکستان نے آخری روز پچپن وکٹ ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اُسے جیت کیلئے مزید چار سو دس رنز درکار تھے ،کھانے کے وقفے تک پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ،اظہر علی گیارہ ،اور بابر اعظم نو رنز بناکر آؤٹ ہوئے .
پہلی اننگز میں ایک سو پچھہتر رنز بنانے والے یونس خان صرف تیرہ رنز ہی بناسکے،نائت واچ مین یاسر شاہ نے بھی تیرہ رنز بناکر واپسی کی راہ لی .
اسد شفیق اور کپتان مصباح الحق نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں چالیس رنز جوڑے ،اسد شفیق تیس رنز بناکر سٹیو و کیف کا شکار بنے .
ٹیم کا اسکور ایک سو اٹھاسی رنز پر پہنچا تو مصباح الحق اڑتیس رنز کے انفرادی اسکور پر میدان بدر ہوگئے.جب بیٹسمین ناکام ہوجائیں تو ٹیل اینڈرز سے اچھی کارکردگی کی امید کرنا دل کو جھوٹی تسلیاں دینے کے مترادف تھا .
شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد نے کچھ مزاحمت دکھائی جنہوں نے ناقابل شکست بہتر رنز بنائے ،ہوم سائیڈ کی طرف سے سٹیو و کیف اور جوش ہیزل وُڈ نے تین تین مہرے کھسکائے ،ڈیوڈ وارنر مین آف دی میچ جبکہ سٹیو سمتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزیدخبریں