ڈی ای او تعلیم کا شہر کے مختلف سکولوں کا دورہ، طلباءسے سوالات کئے، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

جلال پورپیروالہ(نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نیک محمد شیخ نے گورنمنٹ حسن بودلہ پرائمری سکول،سکول نمبر2،ایلیمنٹری سکول 86ایم اور پرائمری سکول دین پور کا دورہ کیا۔انہوں نے کلاس میں طلباءسے سوالات کئے اور سکول میں ہونے والے کاموں اور طلباءکیلئے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔طلباءکوعلم کی رشنی سے ہمکنار کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ اساتذہ کی طرف سے محنت اور دلچسپی سے تدریسی عمل سرانجام دینے سے طلباءبھی تعلیم کے حصول کی طرف توجہ دیتے ہیں۔اس موقع پر اے ای او،ہیڈماسٹرزملک اقبال لانگ ودیگر اساتذہ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن