امریکی جریدے اکانومسٹ کا وزیراعلیٰ شہبازشریف کی خدمات کا اعتراف

میاں شہباز شریف کے اقدامات دنیا کیلئے مثال ہیں: اکانومسٹ۔ پنجاب میں تیز ترین تعلیمی اصلاحات اور ترقی ہوئی۔ 2 برسوں میں 34 سو پرائمری سکول بہتر بنائے۔ رواں برس کے آخر تک 10 ہزار کرنے کا ہدف ہے: امریکی میگزین۔
صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ترقیاتی و اصلاحاتی اقدامات کو صرف ملک میں ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے۔ بااثر امریکی میگزین اکانومسٹ کے حالیہ شمارے میں جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب کے تیز ترین ترقیاتی اقدامات کی تعریف کی گئی اور اسے دنیا کیلئے مثال قرار دیا گیا‘ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی و اصلاحاتی پروگراموں کےلئے سند ہے۔ خاص طور پر تعلیمی میدان میں پرائمری سطح کے سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے انکے پروگرام کو اکانومسٹ نے خوب سراہا ہے اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں ہمیشہ پنجاب کے تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے اور پڑھا لکھا پنجاب کے اپنے نعرے کو اہمیت دی ہے۔ یہ انکی تعلیم میں ذاتی دلچسپی کا مظہر ہے کہ آج عالمی سطح پر پنجاب کے سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی میدان میں کامیابیوں کا سفر یونہی جاری رہا تو پنجاب میں سرکاری سکول ایک بار پھر عوام کا اعتماد حاصل کر لیں گے اور سرکاری سکولوں میں سو فیصد داخلہ پالیسی کا خواب حقیقت میں بدل جائےگاجو پڑھا لکھا پنجاب کے خواب کی تعبیر ہو گی ۔ دو برسوں میں حکومت تین ہزار 4 سو سکولوں کی حالت بہتر بنا چکی اور اس برس کے آخر تک 10 ہزار سکولوں کا ہدف بھی جلد پورا ہو جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تعلیمی اصلاحات کے تحت سکولوں کی حالت بہتر بنانے کا یہ پروگرام دوسرے صوبوں کیلئے مشعل راہ بن سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...