امریکہ، اسرائیل ، بھارت، افغانستان کے گٹھ جوڑنے پاکستان کیلئے سنگین مسائل پیدا کردئےے

Jan 07, 2018

میلسی(نامہ نگار) سابق ایم این اے میاں نور محمد خان بھابھہ نے کہا ہے کہ موجودہ سنگین ملکی حالات کے پیش نظر قومی قیادت کو خارجی محاذ پر متحد ہو کر متفقہ موقف اپنانے کی اشد ضرورت ہے امریکہ، اسرائیل، بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ نے پاکستان کیلئے سنگین مسائل پیدا کر دیئے ہیں اگر سیاسی قیادت باہم دست و گریباں رہی تو ملکی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ امریکہ اور دیگر پاکستان مخالف ممالک سی پیک منصوبے کی تکمیل کی وجہ سے ملک میں ہونے والی ممکنہ ترقی کو ہر صورت روکنے کیلئے کمر بستہ ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی قوم کو مختلف اندرونی مسائل میں الجھایا جا رہا ہے اس لیئے ضروری ہے کہ جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے اور قومی سیاسی قیادت بالغ نظری پر مبنی فیصلے کرے اور ملکی سلامتی کو مقدم رکھا جائے ۔
نور خان بھابھہ

مزیدخبریں