بھارتی اشتعال انگیز جاری پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا

سیری(آن لائن)کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے‘ سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا‘ گھروں کی کھڑکیاں ‘دروازے لرز اٹھے پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں ٹائیں ، کس جمیری ، بھینس گالہ، کین ٹھی میں بھارت نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلا ع موصول نہیں ہوئی گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں‘ دروازے لرز اٹھے۔ ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔فائرنگ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن