لاہور(خبر نگار)ایف آئی اے امیگریشن نے گذشتہ سال کے دوران لاہور ائیر پورٹ سے سفر کرنے والوں سمیت جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں اور بیرون ملک سے بے دخل کیے گئے مسافروں کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ۔رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں کل 4ملین مسافر وں نے بیرون ملک سے آمد اور لاہو ر سے روانگی کی تھی جبکہ ایف آئی اے امیگریشن نے 102 افراد کی جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کرانہیں گرفتار کیاتھا ۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے بے دخل کیے گئے 95 افراد کو لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار کیاگیاتھا۔مختلف ائیر لائنوں کو غلط مسافر لاہور لانے پر 65ہزار امریکی ڈالر جرمانے کیے گئے اور ایک کروڑ 90لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ 2017 میں لاہور ائر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر کو ئی بھی مسافر امیگریشن کراس کرکے بیرون ملک نہیں جا سکا۔
2017 میں لاہور ائیر پورٹ پر 102 افراد کو جعل سازی پرگرفتار کیا گیا
Jan 07, 2018